۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ کربلا کے میدان میں حسین ابن علی جیتے اور یزید ہارا اور یہ صرف یزید نہیں ہارا ہے یزیدیت ہاری ہے امام حسین اور ان کے خانوادہ نے کربلا میں عظیم قربانیاں پیش کیں جس کے سبب اسلام سر بلند ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین کی لازوال قربانیوں اور ان کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 9محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے پاک حیدری اسکاوٹ کی قیادت میں برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں نمائش،ایم اے جناح روڈ،پریڈی،صدر،تبت سینٹر،جامع کلاتھ،بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

اس سے قبل مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے قرآن کریم کی روشنی میں اہل بیت کی سیرت واسوہ اطہر کے گوشے بیان کیے اور کہا کے ہر دور میں یزیدیت سے نفرت کا اظہار اسوہ شبیری ہے کربلا کے میدان میں حسین ابن علی جیتے اور یزید ہارا اور یہ صرف یزید نہیں ہارا ہے یزیدیت ہاری ہے امام حسین اور ان کے خانوادہ نے کربلا میں عظیم قربانیاں پیش کیں جس کے سبب اسلام سر بلند ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ 9 محرم کی مجلس کے دوران نشتر پارک کی قدیم روایت کے مطابق علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے قومی اور بین الاقوامی مسائل اور ان کے حل پر بھی روشنی ڈالی اور حکومت پاکستان کو بھی متوجہ کیا اور اسی طرح ہر دیگر ذمہ دار کو بھی کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں جلوس میں علم،تعزیہ،زوالجناح،شبیہ اور دیگر تبرکات بھی تھے شرکا راستے بھر نوحہ خوانی ماتم کرتے رہے۔

واضح رہے کہ جلوس میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیراہتمام اس سال بھی نماز ظہرین کا باجماعت اہتمام کیا گیا جلوس میں شامل ہزاروں عزاداروں نے ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید حیدر نقوی کی زیر اقتداء میں نماز باجماعت ادا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ishfaq Hussain IN 22:01 - 2021/08/18
    0 0
    Yahussain